05:23 , 17 جون 2026
Watch Live

پاکستان کے لیے آسٹریلوی ویزا کا طریقہ مزید آسان

پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمیشن کے مطابق اب پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمیشن کے مطابق اب آسٹریلوی ویزا کا طریقہ پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ ہائی کمیشن نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا درخواست دینے کا عمل مزید سہل بنانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے۔کا طریقہ پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ ہائی کمیشن نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا درخواست دینے کا عمل مزید سہل بنانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد درخواست دہندگان کا وقت اور اخراجات دونوں بچانا ہے۔

آسٹریلین ہائی کمیشن نے بتایا کہ آسٹریلین امیگریشن کی نئی ایپ اِمی (Immi App) اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ اس ایپ کے ذریعے ویزا اپلائی کرنے کا عمل پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز اور آسان ہوگیا ہے۔ صارفین گھر بیٹھے پیپر ورک اور درخواست کی مکمل رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ہائی کمیشن کے مطابق اگر کسی شخص نے پہلے آسٹریلوی ادارے کو اپنی بائیومیٹرک دے رکھی ہو اور اس کا پاسپورٹ درست ہو تو اب اسے دوبارہ بائیومیٹرک سینٹر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس سہولت نے ہزاروں لوگوں کا اضافی وقت اور سفر کی زحمت کم کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک سعودی دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اہم ملاقات

آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاح، طلبہ اور ورک ویزا اپلائی کرنے والے افراد اب ایپ کے ذریعے اپنا پاسپورٹ اسکین کرنے اور تصویر اپ لوڈ کرنے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ اس عمل کے لیے کسی اپائنٹمنٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی، جو تمام درخواست دہندگان کے لیے ایک بڑی آسانی ہے۔

ہائی کمیشن نے مزید بتایا کہ یہ ایپ اس وقت 34 ملکوں میں چل رہی ہے اور آئندہ سال 2026 کے آغاز میں اسے دنیا بھر میں فعال کردیا جائے گا۔ اس نئے ڈیجیٹل نظام نے آسٹریلوی ویزا کا طریقہ پاکستانی شہریوں کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ آسان، تیز اور قابلِ اعتماد بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION